مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان میں طالبان کے اہم رہنما اور صوبے ہلمند میں طالبان کے نامزد گورنر ملا منان فضائی حملے میں ہلاک ہو گئے ہیں۔ افغانستان کی پولیس نے تصدیق کی ہے کہ ہلمند میں طالبان کے نامزد گورنر ملا منان ایک فضائی حملے میں ہلاک ہوگئے، ہلمند پولیس کے سربراہ آقا نور قندوز کے مطابق اتوار کو مرجع کے علاقے میں ہونے والے فضائی حملے میں ملا منان زخمی ہوگیا اور پیر کو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا۔
فضائی حملے میں طالبان کی مالی معاونت کرنے والا بھی مارا گیا جبکہ اس حملےمیں کئی دیگر طالبان دہشت گرد زخمی بھی ہوئے ۔ مقامی حکام کا کہنا ہے کہ فضائی حملہ ضلع میں 6 روز قبل شروع ہونے والے آپریشن خنجر کا حصہ تھا۔ آپریشن کے دوران 30 طالبان ہلاک اور 50 زخمی ہوچکے ہیں۔
افغانستان میں طالبان کے اہم رہنما اور صوبے ہلمند میں طالبان کے نامزد گورنر ملا منان فضائی حملے میں ہلاک ہو گئے ہیں۔
News ID 1864248
آپ کا تبصرہ